ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لوک سبھا انتخابات 2019: وائی ایس آرکانگریس نے لوک سبھا کے 25 اور اسمبلی کے 175 امیدوارکی فہرست جاری کی 

لوک سبھا انتخابات 2019: وائی ایس آرکانگریس نے لوک سبھا کے 25 اور اسمبلی کے 175 امیدوارکی فہرست جاری کی 

Mon, 18 Mar 2019 01:43:45  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی :17 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش میں اہم اپوزیشن پارٹی وائی ایس آر کانگریس نے ریاست کے 25 لوک سبھا اور 175 اسمبلی سیٹوں پر پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان اتوار کو کر دیا ۔ ریاست میں لوک سبھا اور اسمبلی کے لئے 11 اپریل کو ایک ساتھ انتخابات ہونے ہیں.وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے امیدواروں کی اس فہرست جاری کی۔ فہرست جاری کرنے سے پہلے جگن موہن ریڈی نے اپنے مرحوم والد اور ریاست کے سابق وزیر اعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جگن موہن ریڈی نے بتایا کہ لوک سبھا کی 25 سیٹوں کے امیدواروں میں سے سات امیدوار پسماندہ طبقہ اور ایک امیدوار ایس ٹی سے ہیں۔ اس کے علاوہ اسمبلی کی 175 نشستوں کے امیدواروں میں سے 41 امیدوار پسماندہ طبقہ سے ہیں اور پانچ امیدوار مسلم کمیونٹی کے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس نے لوک سبھا سیٹوں پر صرف دو امیدوار ایسے اتارے ہیں جو 2014 میں رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے۔ باقی کے 23 سیٹوں پر پارٹی نے اس بار نئے امیدواروں کو منتخب کیا ہے۔ملک میں اس وقت لوک سبھا کا انتخاب سات مراحل میں ہوگا ۔ پہلے مرحلے کا الیکشن 11 اپریل کو ،جبکہ آخری مرحلے کا انتخاب 19 مئی کو ہوگا ۔ اس بار لوک سبھا انتخابات کا نتیجہ 23 مئی کو اعلان کیا جائے گا۔


Share: